Description
جب چھٹیوں کا سیزن قریب آرہا ہو تو مشکل ہوتا ہے کہ آپ پارٹی، چھٹیوں اور تقریبات کے بارے میں نہ سوچیں۔ ساتھ ہی دفاتر کی کرسمس پارٹی کا بھی وقت ہوتا ہے۔ لیکن ایسی دفتری پارٹیز جن میں بے تکلف ماحول میں شراب کی فراوانی ہو وہاں کچھ لوگ اپنی فیصلہ سازی کی قوت کھو دیتے ہیں۔ یہ جاننا اہم ہے کہ آفس پارٹیز یا آجر کی طرف سے منعقدہ پارٹیز پر بھی دفاتر کے قوانیں لاگو ہوتے ہیں جن کی خلاف ورزی سے آپ کی ملازمت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔